قومی اسمبلی اجلاس، فہیمدہ مرزاکی تقریرپرپیپلزپارٹی کا احتجاج



اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں فہمیدہ مرزا کی تقریرپرپیپلزپارٹی کے اراکین برہم ہوگئے اوراسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ہے۔

اسپیکر اسدقیصرکی زیرصدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں  اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے میر منور تالپور نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جیسے گرفتار کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔ سات گھنٹے تک سراج درانی کی فیملی کو یرغمال بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس دائر کر کے انہیں بلایا جاتا تو بہتر ہوتا،اگر کسی نے جرم کیا ہے تو ضرور سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے فہیمدہ مراز کا نام لے کرکہا کہ وہ رہنے دیں سندھ میں ان سے کیسا سلوک کیا گیا۔

اس پروزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے پیپلز پارٹی کے خلاف ایوان میں تقریر کی اور کہا کہ مجھ پر بات کریں گے تو میں بھی ایک ایک کا کچا چٹھا کھولوں گی۔میرے پاس ایک ایک کے خلاف دستاویز موجود ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ جب تک پیپلز پارٹی ارکان خاموش نہیں ہوں گے۔ میں بات جاری رکھوں گی۔ میں حلفیہ کہتی ہوں کہ میں نے کوئی قرض نہیں لیا۔ جوکچھ ہورہا ہے اس کے پیچھے فریال تالپورہیں۔

فہیمدہ مرزا کی تقریر پرپیپلزپارٹی کے اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

اسپیکر پرڈوکشن آرڈز کے معاملے پررولنگ دیں، خواجہ آصف

دوران اجلاس مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم خواجہ سعدرفیق کے پرڈوکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے احتجاج کررہے ہیں، اسپیکر اس معاملے پررولنگ دیں تاکہ ہماری پارٹی اپنا لائحہ عمل بنائے گی۔

انہوں نے اسپیکرکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر کامران مائیکل کے پروڈکشن آرڈر چیئرمین سینیٹ نے جاری کر دیئے ہیں۔  جس پر اسپیکر اسدقیصرنے جواب دیا کہ جی میرے علم میں ہے۔ تھوڑا حوصلہ کریں مایوس نہیں کروں گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی پروڈکشن آرڈر  کےمعاملے پر اپوزیشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ معزز رکن نے یہاں معاملہ اٹھایا آپ کے چیمبر میں بھی بات کر سکتے تھے۔ یہ مکمل طور پر اسپیکر کا اختیار ہے اوریقین ہے کہ اسپیکر اپوزیشن کے مطالبے پر اپنا فیصلہ کریں گے جیسے پہلے کیا۔

حکومت نے خارجہ پالیسی پرایوان کو اعتمادمیں نہیں لیا،اسدمحمود

جمعیت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی اسدمحمودنے کہا کہحکومت نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر ملک کو دوحصوں میں تقسیم کرکے افسوسناک کام کیا ہے،وزیرخارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خارجہ پالیسی پر ایوان کو اعتمادمیں لیں لیکن اب تک ایوان کو ان حالات میں بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نیب حکومت کی ترجمانی کررہی ہے، سندھ اسمبلی کے اسپیکرکے ساتھ جو رویہ رکھا گیا اس پر تمام سیاسی جماعتوں کو تشویش ہے۔

نیب کے خلاف سب کو متحدہوناچاہیے،نویدقمر

پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ نیب نے جس طرح سندھ میں کارروائی کی ہے، اس پر کوئی بھی رکن اسمبلی خوش نہیں ہوسکتا۔ یہ قابل قبول نہیں ہے۔ یہ کسی نے نہیں کہا کہ احتساب نہیں ہونا چاہیے لیکن یہ سب کا ہونا چاہیے۔ اس معاملے پرسب کو متحد ہوکرکردارادا کرناچاہیے کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ہم نہ دہشتگردی کریں گے اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے،فیصل واوڈا

وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ اندرون و بیرونی دشمنوں کی جانب سے ڈیم کو روکنے کی کوششوں کے باوجود خوشبخری ہے کہ اس کا ٹینڈردے دیا گیا، ہم نے پاکستانی قوم کے 18 ارب روپے بچالیے ہیں۔ یہ پیسے اجازت سے بلوچستان میں نو سال سے زیرالتواء ڈیم پرخرچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت یادرکھے کہ ہم اسے تباہ کرسکتے ہیں لیکن ہم یہ نہیں کریں گے، ہم نہ دہشتگردی کریں گے اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس منگل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں