چیف آف آرمی اسٹاف کی ائیر چیف مارشل سے ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف کی ائیر چیف مارشل سے ملاقات

فوٹو: ہم نیوز اسکرین شاٹ۔–


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان  سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے سربراہ نے  پاکستان ائیر فورس کے ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا اور ائیر چیف مارشل سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ بھارتی دھمکیوں کا بھرپور جواب دینے سے متعلق گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر نے خطروں کے انتباہی پیغامات سے اظہار لاتعلقی کردیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج اور سربراہ پاک فضائیہ نے باہمی رابطے اور تیاری پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ دونوں فورسز کے سربراہان نے بھارتی جارجیت کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں واضح کیا گیا کہ پاک فوج کسی بھی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

واضح رہے پلوامہ حملوں کے بعد سے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں اور بار بار جنگ کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی جانب سے ابھی تک محتاط رویہ اخیتار کیا گیا ہے لیکن بھارت ر یہ واضح کردیا گیا ہےکہ افواج پاکستان کسی بھی خطرے سے نمنٹنے کے لیے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں