جعلی خطوط پر چار افغان خاندانوں کے شناختی کارڈز کی بحالی کا انکشاف

جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں ایک اور انکشاف

فائل: فوٹو


اسلام آباد: وزرات داخلہ نے جعلی خطوط پر نادرا کی جانب سے چار افغان خاندانوں کے شناختی کارڈ بحال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ہم نیوزکے مطابق  نادرا کو وزارت داخلہ کے نام سے جعلی خطوط موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن پرعملدرآمد کرتے ہوئے چار افغان خاندانوں کے شناختی کارڈ بحال کردیئے گئے ہیں۔

وزرات داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو تحقیقات کے لیے مراسلہ لکھا ہے جس میں بتایا گیا  کہ 2017 سے 2018 کے دوران چھ جعلی خطوط نادرا کو موصول ہوئے۔

خط کے مطابق نادرا کو افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے چھ جعلی خطوط لکھے گئے۔

جعلی خطوط پرشناختی کارڈزکی بحالے کے بعد نادراکی کارکردگی پرسوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔  کیسے نادرا نے بغیرکسی تصدیق کے حساس فہرست میں موجود مہاجرین کے شناختی کارڈزبحال کردئیے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا سوال ہے کیونکہ اس کا تعلق براہ راست پاکستان کی سیکیورٹی سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی تھی اور دوبارہ شناختی کارڈز کی تصدیق کا اعلان کیا تھا۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے آج ہی پاکستان میں رجسڑڈ مہاجرین کی سہولت کے لیے  بینک اکائونٹس کھولنے کی اجازت دی ہے جسے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی نے بھی حکومت کا بہترین قدم قراردیا ہے۔


متعلقہ خبریں