بھارتی میڈیا پر دکھائی گئی ویڈیو 3 سال پرانی نکلی

بھارتی میڈیا پر دکھائی گئی ویڈیو 3 سال پرانی نکلی

فوٹو: سوشل میڈیا


اسلام آباد: بھارتی میڈیا کی جانب سے دکھائی جانے والی حملے کی ویڈیو تین سال پرانی نکلی۔

سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے آج صبح سے دکھائی جانے والی رات کی ویڈیو تین سال پرانی ہے۔

بھارتی میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیو یوٹیوب پر 23 ستمبر 2016 سے موجود ہے اور یہ بھارتی حملے کی نہیں بلکہ پاکستان ائر فورس کی مشقوں کی ہے جس میں ائر فورس کے طیاروں کو نائٹ فلائنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ائر فورس کی جانب سے منگل کو پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کی گئی تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہو گئے تھے۔

بھارت اپنے جارحیت کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دے کر اپنی ہی قوم کو بے وقوف بنا رہا ہے اور تین سال پرانی ویڈیو کو حالیہ واقعہ سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پلوامہ حملہ: بھارتی میڈیا بدحواس

پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل جھوٹے پروپیگنڈے کیے جا رہے ہیں اور بھارتی میڈیا بدحواسی کا شکار ہو گیا ہے۔

اس سے قبل بھارت نے پلوامہ حملہ کا ماسٹر مائنڈ عبدالرشید غازی کو قرار دیا تھا جو 2007 میں لال مسجد آپریشن کے دوران جاں بحق ہو گئے تھے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ عبدالرشید غازی نے اس حملے کے لیے 70 لوگ بھرتی کیے جن کی عمریں 18 سال سے 23 سال کے درمیان ہیں۔

بھارت نے پلوامہ خود کش حملے کا الزام عادل ڈار پر بھی عائد کیا تھا جو ستمبر 2017 میں گرفتار ہوا تھا۔ جس کی خبریں بھارتی اخبارات میں نمایاں شائع ہوئی تھیں۔

رواں ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کو لے جانے والی دوبسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نیتجے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں