کشیدگی بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، سربراہ بھارتی سفارتی مشن

کشیدگی بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، سربراہ بھارتی سفارتی مشن

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: بھارتی سفارتی مشن کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا کشیدگی بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

بھارتی سفارتی مشن کے سربراہ کا بیان پاکستان کی جانب سے بھارت کی جارحیت کا جواب دینے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون جھاگ کی طرح بیٹھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج اور قوم ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہے، وزیراعظم

بھارتی سفارتی مشن سربراہ  نے کہا کہ ہم ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے جبکہ بھارت نے عالمی سفارتی مشنز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے آج صبح بھارتی جنگی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے فوری جوابی کارروائی کی اور بھارتی طیاروں کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔ بدحواس بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ گرا کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی طیاروں نے پاکستان میں جاکر بھر پور کارروائی کی ہے جس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ دی اور کہا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے۔ اس بیان کے بعد بھارتی سفارتی مشن کے سربراہ کا بیان آیا جو ثابت کرتا ہے کہ بھارت پاکستان سے جنگ کرنے کے صرف دعویٰ ہی کرسکتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ پاک افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار کی جاتی ہے جس کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا پر دکھائی گئی ویڈیو 3 سال پرانی نکلی

دوسری جانب حیران کن بات یہ ہے کہ بھارت کی جانب سے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے بعد نام نہاد ائیراسٹرائیک کا پول بھی اس وقت کھل گیا جب  بھارتی وزارت دفاع بھارتی ائیرفورس کی ائیرسٹرائیک سے ہی لاعلم نکلی۔

بھارتی وزارت دفاع نے اپنے طیاروں کی بزدلانہ کارروائی پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ائیراسٹرائیک کی کوئی اطلاع ہی نہیں ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ انہیں پاکستان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا کوئی علم نہیں ہے کہ بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی بھی کی ہے یا نہیں۔


متعلقہ خبریں