ماں کو گھر سے بے دخل کرنے کا مقدمہ، بیٹوں کی گرفتاری کا حکم

بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کونوٹس جاری

فائل فوٹو۔–


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ماں کو گھر سے بے دخل کرنے  پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

صوبائی عدالت میں دو خواتین نے کی جانب سے بیٹوں کے خلاف گھر سے بے دخل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیٹوں نے گھر سے نکال دیا ہے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ متاثرہ بزرگ خواتین نے عدالت میں کہا کہ  جج صاحب ہمیں بچا لیں۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ جس رشتہ دار کے گھر پناہ لیتے ہیں ان کو بھی حراساں کیا جا رہا ہے ۔

درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے دونوں ماؤں کے بیٹوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ایک ملزم فضل علی ہائی کورٹ سے فیصلہ سناتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس پر کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے سات مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس اہلکار تھا جسے پیٹی بند بھائیوں نے گرفتار کرنے سے گریز کیا۔

دوسرا ملزم نے گرفتاری کا سنتے ہی ماں کے پاؤں میں گر گیا تاہم ماں نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کو معاف نہیں کروں گی، اس نے مجھے بہت تنگ کیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سندھ حکومت سے گھریلو تشدد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔


متعلقہ خبریں