عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس

سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں: وزیراعظم

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے جبکہ بریفنگ کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر اور عامر ڈوگر اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی دراندازی: پنجاب، سندھ، کے پی اسمبلیوں میں قراردادیں منظور

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ بھی دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم موجودہ صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے حکومت نے بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

حکومت نے وزیر دفاع کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لے گی۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے دراندازی کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ تین گھنٹے جاری رہا  جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینئر عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں