پی ایس ایل 4، ٹکٹوں کے حصول میں شائقین کو مشکلات کا سامنا


پاکستان میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے تاہم ٹکٹوں کے حصول کے لیے لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شائقین کرکٹ کو 500 روپے والے ٹکٹ کے بعد1000 روپے والے ٹکٹ ملنا بھی مشکل ہوگئے جبکہ فائنل کے لیے ٹکٹس نہ ملنے پر لوگ مایوس ہیں۔

پی ایس ایل فور کے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دیکھنے کی خواہش لیے لوگوں نے آج بھی ٹکٹوں کے حصول کے لیے نجی کورئیر کمپنی کی نامزد شاخوں کا رخ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ کئی کئی گھنٹوں قطار میں لگنے کے بعد بھی لوگ اپنے من پسند ٹکٹ حاصل کرنے سے قاصر رہے۔500 روپے والے ٹکٹ کے بعد1000 روپے والے ٹکٹ بھی نایاب ہوگئے جبکہ فائنل کے ٹکٹس نہ ملنے پر لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

پی ایس ایل کے 5 میچوں کے انعقاد نے کراچی کی رونقوں کو دوبلا کردیا ہےاور عوام اپنے من پسند کھلاڑیوں کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لیے بیتاب ہے۔

پاکستان میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ  9 مارچ کو لاہور میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

تیسرے میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی ٹیمیں کراچی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی اور چوتھا میچ لاہور میں ہو گا جس میں ملتان سلطانز کی ٹیم قلندرز سے ٹکرائے گی۔دونوں میچ دس مارچ کو کھیلے جائیں گے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2