بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا ہم نیوز نے بے نقاب کردیا



بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں حملے سے متعلق ہمسائے ملک کے جھوٹا پراپیگنڈے کو ہم نیوز نے بے نقاب کر دیا۔

اس حوالے سے ہم نیوز کے رپورٹر نے جبہ کے مقامی لوگوں سے کل ہونے والے واقعے کے متعلق پوچھا تو وہاں کے ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ تین بجے کچھ دھماکوں کی آواز سنائی دی تاہم کچھ دیر بعد وہ بند ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طیاروں کی آوازیں بھی فضاؤں میں کچھ دیر کے لئے گھومتی رہیں اور کچھ دیر بعد مکمل خاموشی چھا گئی۔

علاقے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کے حوالے انہوں  نے کہا کہ یہاں پر صرف درختوں کا نقصان ہوا اس کے علاوہ کسی بھی جانی و مالی نقصان  کی نہ ہی کوئی اطلاعات ہیں اور نہ ہی کہیں پر کوئی نقصان ہوا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی قسم کا کوئی خوف وحراس نہیں ہے جبکہ علاقے کی معمول زندگی بھی عام دنوں کی طرح رواں دواں ہے۔

بھارتی جارحیت سے متعلق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرے، جواب کہاں اور کس وقت دینا ہے یہ فیصلہ ہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت دعویٰ کررہا ہے کہ 350 دہشت گرد مارے، اگر دس بھی ہوتے تو وہاں خون ہوتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ آپ ہمیں کبھی حیران نہیں کرپائیں گے، آپ نے ہمیں حیران نہیں کیا، ہم آپ کو سرپرائز کریں گے۔

اس سے قبل 26 فروری کی صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں در اندازی کی جس کو پاک فضائیہ نے ناکام بنا دیا۔

بھارتی ایئرفورس کے طیارے خیبرپختونخوا کے علاقے بالا کوٹ تک آگئے تھے لیکن پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی نے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا تھا کہ بھارتی طیارے بالا کوٹ کے قریب اپنا پے لوڈ گرا کر واپس بھاگ گئے۔

بھارتی طیاروں کے گرائے گئے پے لوڈ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں