پشاور زلمی کے اعزاز میں شاندار عشائیہ


دبئی: پاکستان سپرلیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پشاور زلمی کی پوری ٹیم نے اپنی مینجمنٹ اور چیئرمین کے ہمراہ پرتکلف عشائیہ انجوائے کیا۔

ہم نیوز کے مطابق پرتکلف عشائیے کا اہتمام چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

عشائیہ میں پشاور زلمی کے صدر ظہیر عباس، ہیڈ کوچ محمد اکرم، مینٹور یونس خان اور کپتان ڈیرن سیمی سمیت پوری ٹیم اور مینجمنٹ نے شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے پانچ میچز کھیلنے کےبعد شاندار عشائیہ سے زلمی اسکواڈ تازہ دم ہوا۔ کھلاڑیوں نے کرکٹ سافٹ وئیر گیمز کھیل کر بھی خوب انجوائے کیا۔

پی ایس ایل سیزن فور میں اچھی کارکردگی دکھانے پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کپتان ڈیرن سیمی اور پوری ٹیم کو سراہا۔

چیئرمین نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ پشاور زلمی کی ٹیم آئندہ میچز میں بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے دیے گئے شاندار عشائیہ میں ولید بخاطر اور خلف بخاطرنے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔


متعلقہ خبریں