پاک بھارت معاملات کو مزید کشیدہ کرنے سے گریز کریں، امریکہ

پاک بھارت معاملات کو مزید کشیدہ کرنے سے گریز کریں، امریکہ

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی دراندازی کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ معاملات کو مزید کشیدہ کرنے سے گریز کریں۔

مائیک پومپیو نے پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی قیمت پر مسئلہ حل کیا جائے اور مزید ملٹری سرگرمیاں نہیں ہونی چاہیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے دنوں ممالک کے سفیروں سے بھی ملاقات کی ہے اور مسئلے کا براہ راست حل ڈھونڈنے کا مشورہ دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو موجودہ صورتحال میں انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بھارت پاک فوج کے جواب کا انتظار کرے، ترجمان

مسلح افواج اور عوام کو ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہے

انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

چین نے بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دونوں ممالک کو صبر و تحمل سے معاملات کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔

’پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ‘

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نےکہا امید کرتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان وہ اقدامات کریں گے جس سے خطے میں استحکام اور دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

پاکستان نے بھارت کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد بین الاقوامی برادری کو اعتماد میں لینا شروع کردیا ہے۔اس سلسلے مختلف ممالک سے سفارتی رابطے کیے جارہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں اہم سفیروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور پاکستانی مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس سے دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم نے مسلح افواج اور عوام کو ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی در اندازی کے بعد صاف الفاظ میں کہا تھا کہ دشمن کو جواب لازمی دیں اور ہمارا جواب انہیں حیران کردے گا۔


متعلقہ خبریں