اسٹاک مارکیٹ میں مندی،128 پوائنٹس کی کمی پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس 128 پوائنٹس کمی کے بعد 38 ہزار 692 پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان موجود رہا۔ مارکیٹ بند ہونے سے ایک گھنٹے پہلے تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 349 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1484 پوائنٹس تک کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 337 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 340 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 38 ہزار 480 پوائنٹس تک گر گیا۔

مارکیٹ کا آغاز 38 ہزار 821 پوائنٹس پر کاروبار کا آغاز ہوا تھا تاہم مارکیٹ آج بھی منفی رجحان میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آہی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 178,886,970 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,512,056,022 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹاک مارکیٹ میں منفی رحجان، 100 انڈیکس میں 785 پوائنٹس کی کمی

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان موجود رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 785 پوائنٹس کی کمی موجود تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ مسلسل منفی رجحان کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے 40 ہزار کی سطح عبور کر جانے والی مارکیٹ ایک بار پھر 38 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، گزشتہ تین روز کے دوران 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

رواں ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کی کمی ہوئی جب کہ دوسرے روز 785 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں