پاکستان اور بھارت باہمی کشیدگی کو ختم کریں، چین

فوٹو: فائل


بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھارت سے ایک بار پھر کشیدگی ختم کرنے کا کہا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ لو کنگ نے ریگولر میڈیا بریفنگ کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے، 1971 کی جنگ کے بعد پہلی بار بھارتی جنگجوؤں نے ایک روز قبل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے دونوں ملکوں سے طاقت کا مظاہرہ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

پلوامہ حملے کے بعد سے پاک بھارت کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستان نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر

27 فروری کو ایک بار پھر بھارتی طیاروں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس پر پاکستان فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا۔ جن میں سے ایک طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر اور دوسرے طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر میں گرا۔

پاکستانی طیاروں کی جوابی کارروائی میں  دو بھارتی پائلٹ مارے گئے جب کہ تین بھارتی پائلٹوں کو پاکستان نے گرفتار کر لیا۔

کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت کی جانب سے مختلف ائرپورٹس پر فضائی آپریشن بھی معطل کر دیا گیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ایل او سی پر جوابی کارروائی کی ہے۔ جوابی کارروائی پاکستانی حدود میں رہتے ہوئے کی گئی۔ پاکستان نے بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کی کارروائی کو جوابی وار نہیں کہا جا سکتا۔ اس کا مقصد اپنے حق کو محفوظ  رکھنا ہے۔ ہم اپنے دفاع کے لیے کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں