گرفتار بھارتی پائلٹ کا ویڈیو بیان



اسلام آباد: پاکستان میں گرفتار ہونے والی بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتھ مان نے کہا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر ہوں۔

پاکستان نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی طیارے مار گرائے۔ گرفتار ہونے والے ایک پائلٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں اور میرا نام ابی نندن ہے۔

گرفتار بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن نے اپنا سروس نمبر بتاتے ہوئے کہا کہ میرا سروس نمبر 27981 ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم بھارتی پائلٹس کے ساتھ انسانی بنیادوں پر سلوک کریں گے۔

ابھی نندن کے قبضے سے مختلف سامان بھی برآمد ہوا۔ جس میں ایک پستول، گولیاں نقشے اور دیگر کاغذات شامل ہیں۔

فوٹو: ہم نیوز

بھارت نے اپنے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گمشدگی کا اعتراف کر لیا ہے جب کہ بھارتی ایئر فورس کے ایئر مارشل آر جے کپور پریس کانفرنس میں سوالات کا جواب دیئے بغیر ہی اُٹھ کر چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کو لاپتہ ہونے والے پائلٹ کی تلاش ہے، جس کے لیے بھارتی میڈیا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ انڈین ائرفورس کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن مگ 21 طیارے پر گیا تھا جو تاحال واپس نہیں آیا۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

پاکستان نے اپنی کارروائی میں دو بھارتی پائلٹس کو گرفتار کیا۔ جس میں سے ایک سی ایم ایچ میں زیر علاج ہے۔گرائے جانے والے بھارتی طیاروں میں سے ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر اور دوسرے کا مقبوضہ کشمیر میں گرا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کے دیگر دو پائلٹ بھی علاقے میں موجود ہیں جنہیں تلاش کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے سرحدوں کی دونوں جانب جنگی طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ایل او سی پر جوابی کارروائی پاکستان حدود میں رہتے ہوئے کی گئی۔ پاکستان نے بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمارے پاس بھارت کو جواب دینے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ ہماری پاک فضائیہ نے اپنے ملک کی حدود میں رہتے ہوئے آج صبح چھ ٹارگٹس سیٹ کیے تھے۔


متعلقہ خبریں