گرفتاربھارتی پائلٹ پاک فوج کے رویے سے متاثر


گرفتار ہونے والا بھارتی پائلٹ بھی پاک فوج کے پیشہ وارانہ مہارت اور رویے کا معترف ہوگیا۔ ایک ویڈیو بیان میں پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی کھل کر تعریف کی۔

س: آپ کا نام کیا ہے؟

ج: ونگ کمانڈر ابہی نندن

س: میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا یہاں اچھے انداز میں خیال رکھا جارہا ہوگا؟

ج: جی بالکل، میں یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہوں گا۔ اگر میں اپنے ملک واپس بھی گیا تب بھی اپنا بیان تبدیل نہیں کروں گا۔ پاک فوج کےجوانوں نے میری بہترین انداز میں دیکھ بھال کی ہے، وہ جینٹل مین ہیں۔ اس کی شروعات ان افسران سے ہوئی جنہوں نے مجھے اس مجمع سے بچایا اور پھر ان فوجیوں نے بہترین رویہ اختیار کیے رکھا جو اپنے یونٹ تک مجھے لے کر گئے تھے۔ میں چاہوں گا ہماری فوج بھی ایسا ہی رویہ اختیار کرے، میں پاک فوج کے افسران کے رویے سے بہت متاثر ہوا۔

س: آپ بھارت کے کس حصے سے تعلق رکھتے ہیں؟

ج:  کیا مجھے یہ آپ کو بتانا چاہیے؟ میں جنوبی بھارت سے تعلق رکھتا ہوں۔

س: کیا آپ شادی شدہ ہیں؟

ج: جی میں شادی شدہ ہوں۔

س: میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو چائے پسند آئی ہوگی؟

ج: چائے زبردست بنی ہوئی ہے۔ شکریہ!

س: آپ کون سا جہاز اڑا رہے تھے؟

ج: میجر صاحب، میں آپ کو یہ بتانے کا پابند نہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ کو اب تک جہاز کا ملبہ مل گیا ہوگا۔

س: آپ کا مشن کیا تھا؟

ج: میں آپ کو یہ بتانے کا پابند نہیں۔

دوسری جانب اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کی حراست میں صرف ایک بھارتی فوجی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابہی نندن کے ساتھ فوجی روایات کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں