سندھ میں پولیس کو ریڈ الرٹ کردیا گیا

فائل،فوٹو


کراچی: سندھ میں پولیس کو آئندہ احکامات تک ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔

امن وامان کے حوالے سے آئی جی سندھ کی زیرصدارت اعلی سطح کی کانفرنس ہوئی جس میں سندھ پولیس افسران واہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور فوری رپورٹ کرنے کےاحکامات کیے گئے۔

اجلاس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرسی پی او کو مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایات دے دی گئیں ہیں۔

انسپکٹر جنرل سندھ (آئی جی) نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رینج کی سطح پر بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے جبکہ حساس تنصیبات، دیگر اہم مقامات پرسیکیورٹی کو مزید غیرمعمولی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر پر پاکستانی پر جوش، بھارت میں خاموشی

انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر انٹیلی جینس کو بڑھایا جائے اور معلومات پر بروقت رسپانس دیا جائے۔

واضح رہے آج پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے اپنے تمام ائر پورٹس پر فضائی آپریشن معطل کردیا تھے۔  بھارت نے بھی اپنے مختلف ائیر پورٹس پر فضائی آپریشن معطل کیاتھا۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حدود میں فضائی آپریشن کل رات تک معطل رہ سکتا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور اور ملتان  سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر  فضائی آپریشن بند کرنے کےاحکامات دیےتھے۔ ملک بھر میں اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں روک دی گیئں تھیں تاہم اب پاکستان نے جزوی طور پر اپنا فلئٹ آپریشن بحال کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی۔ ریلوے حکام نے بھی ملک بھر میں ریلوے پولیس سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں