پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرول (petrol)

پٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی


اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری وزارت توانائی کو بھجوا دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں چار روپے اکہتر پیسے اضافے کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے چوالیس پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت مین آٹھ روپے چھ پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے بارہ پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے

تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد ہو گا۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اگر وزیراعظم کی جانب سے منظوری دے دی جاتی ہے تو نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پرپٹرول کی  قیمت میں 59 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد اسکی نئی قیمت 75.03 روپے ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی۔


متعلقہ خبریں