اسلام آباد کا ریڈ زون ہنگامی بنیادوں پر سیل کردیا گیا

سیل کردیا گیا

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کو ہنگامی بنیادوں پرسیل کردیا گیا ہے۔ ریڈ زون میں بند کی گئیں بیشتر شاہراہیں عام آمد و رفت کے لیے تاحکم ثانی بند کی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق نادرا چوک سے ریڈیو پاکستان اور ایکسپریس چوک سے ڈی چوک جانے والے راستے دونوں اطراف سے بند رہیں گے۔

بری امام ٹی کراس سے ریڈیو پاکستان کی جانب جانے والی دونوں اطراف کی سڑکیں بھی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

جاری کردہ اعلامیہ میں شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ریڈ زون آنے اور جانے والے شہری کشمیر ہائی وے یا آبپارہ سہروردی روڈ سے سرینا چوک (ڈھوکری سہروردی) یا میرٹ ہوٹل ایوب چوک، یا ٹریل تھری مارگلہ روڈ آنے جانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

حضرت بری امام، قائد اعظم یونیورسٹی، ڈی پی ڈی براستہ مری روڈ سے تھرڈ روڈ ایونیو آنے جانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ روٹ نمبر تین اور 120 کو اپنی گاڑیاں کشمیر ہائی وے سے مری روڈ تھرڈ ایونیو سے بری امام آنے جانے کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری ٹریفک اور راستوں سے متعلق تازہ اپ ڈیٹس کے لیے ایف ایم 92.4 سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں