ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ جان کا تبادلہ

چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


پشاور: میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات میں ناقص کارکردگی پر ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ جان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے احکامات پر ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ انہیں اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب ہیڈ کوارٹر سے جاری حکمنامے کے مطابق نیب کوئٹہ میں تعینات ڈائریکٹر مجاہد اکبر بلوچ کو خیبرپختونخوا میں ڈی جی نیب تعینات کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے سابق ڈی جی نیب فرمان اللہ جان کے تبادلے کی بنیادی وجہ ان کی ناقص کارکردگی تھی جس کی بنا پر ان کا تبادلہ کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو سال کے دوران کسی بھی میگا کرپشن کیس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جا سکا ہے۔

 


متعلقہ خبریں