اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 361 پوائنٹس کا اضافہ, 39 ہزار 054 پر بند


کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت آغاز کےبعد ملا جھلا روجحان رہا جس کے بعد دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا۔100 انڈیکس میں 361 پوائنٹس کا اضافہ سے انڈیکس 39 ہزار 054 پر بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت آغاز کےبعد ملا جلارہا ۔

بھارت کو منہ توڑ جواب کے بعد مارکیٹ نے مثبت انداز اپنایا 100 انڈیکس میں 361 پوائنٹس کا اضافہ انڈیکس 39 ہزار کی حد عبور کر گیا 100 انڈیکس 39 ہزار 054 پر بند ہوا جبکہ 30 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 18 ہزار 777 پر بند ہوا۔

دن بھر کمرشل بنکوں، ٹکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اور سیمینٹ سیکٹرز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گی 232 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ اور 86 کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی ریکارڈ کی گئی دن بھر 15 کڑور سے زائد حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 7ارب روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹاک مارکیٹ میں مندی،128 پوائنٹس کی کمی پر بند

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 10,979,680 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 505,437,262 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں شدید مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1484 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ ہی مارکیٹ 38 ہزار 349 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

پاکستان کی بھارت کو بھرپور جوابی کارروائی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آنا شروع ہوئی اور کاروبار کے اختتام سے قبل کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں بھی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 128 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 692 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں