آزاد کشمیر میں شہریوں نے نایاب نسل کا چیتا پکڑ لیا

آزاد کشمیر میں شہریوں نے نایاب نسل کا چیتا پکڑ لیا

فوٹو: ہم نیوز


آزاد کشمیر: آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں شہریوں ںے نایاب نسل کا جنگلی چیتا زندہ پکڑ لیا۔

بھمبر دریالہ کے قریب نالہ پور داندہ میں مقامی افراد نے کتوں کی مدد سے چیتا کو دبوچ کراسے زنجیروں اور رسیوں باندھ دیا اور علاقہ میں لے آئے۔

پکڑے گئے چیتے کو دیکھنے کے لیے شہریوں کا ہجوم امڈ آیا جب کہ چیتے کا بچہ معمولی زخمی بھی ہے۔

چیتا پکڑے جانے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور چیتے کے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

مقامی افراد کے مطابق چینے کا بچہ درمیانے سائز کا ہے، جس کا وزن 20 سے 25 کلو گرام ہے۔ جسے مقامی افراد نے گزشتہ شب پکڑا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق چیتے کے بچے کو صحت یاب ہونے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں محکمہ وائلڈلائف نےنایاب پرندےقبضے میں لےلیے

تین روز قبل اسلام آباد میں محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نایاب اور بغیر لائسنس کے رکھے گئے مختلف اقسام کے پرندوں کو قبضے میں لے لیا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے اعلامیے کے مطابق وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ نے پرندوں کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائی کی اورمختلف دکانوں پر چھاپے مار کر متعدد پرندے قبضے میں لیے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہیم چنگوانی کی سربراہی میں کارروائیاں بارہ کہو،ترامڑی اور جی نائن مرکز میں موجود پرندوں کی دوکانوں پر کی گئیں تھیں۔

کچھ عرصہ قبل بھی کسٹم حکام نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ائر پورٹ سے متعدد عقاب برآمد کیے تھے جنہیں غیر قانونی طور پر بیرون ملک اسمگل کیا جا رہا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے تمام عقاب قبضے میں لینے بعد دامن کوہ کے جنگلات میں آزاد کر دیے تھے۔


متعلقہ خبریں