ایکس مین سیریز کی فلم ڈارک فینیکس کا نیا ٹریلر جاری



ایکس مین سیریز کی نئی فلم ڈارک فینیکس کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ایکشن و تھریلر سے بھرپور فلم میں مرکزی کردار دنیا بھر میں مقبول گیم آف تھرونز ڈرامہ سیریز کی اداکارہ سوفی ٹرنر ادا کر رہی ہیں۔

ڈارک فینیکس دنیا بھر میں 7 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی دماغی طاقت رکھنے والی جین کے گرد گھومتی ہے جسے اپنی طاقت کو کنٹرول میں رکھنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ جین کے ساتھی میوٹنٹز کیسے اس کی مدد کرنا چاہتے ہیں تاہم اس کی ناقابل برداشت طاقت کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل ایکس مین سیریز کی متعدد فلمیں آ چکی ہیں اور دنیا بھر میں بچوں سے بڑوں تک میں یکساں مقبول ہے۔

اس سیریز کی سب سے پہلی فلم 2000 میں آئی تھی جس میں ہیو جیک مین نے ولورین کا کردار ادا کیا تھا ۔اس فلم نے ریکارڈ 5.78 بلین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

ایکس مین سیریز کی آخری فلم 2016 میں ریلیز کی گئی جس کا نام اوپوکلیپس تھا ، باکس آفس میں اس فلم نے 543 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

ہالی ووڈ کے فلمی پنڈتوں نے ایکس مین سیریز کی اس فلم کو سابق تمام فلموں سے زیادہ بزنس کرنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں