پشاور زلمی کا مکمل اسکواڈ پاکستان آنے کو تیار


پاکستان سپر لیگ کے شائقین کے لئے بڑی خبر سامنے آ گئی، پشاور زلمی کی پوری ٹیم پاکستان میں میچز کھیلنے کو تیار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے لیے بھی پشاور زلمی کا پورا اسکواڈ پاکستان آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح پشاور زلمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سب سے بڑا مقصد سمجھ کر اپنا کردار ادا کرے گی ۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ آج پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں کے مالکان کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ ہونے والی میٹنگ جو ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تھی، میں یہ فیصلہ گیا کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کے پاکستان میں طے شدہ میچز ہر حال میں ہونگے ۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے آٹھ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔چار میچ کراچی میں اور چار میچ ہی لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا پہلا میچ سات مارچ 2019 کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ لاہور میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

 


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2