پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ

Petrolium prices

یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں مزید بھاری کمی کا امکان


اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔

ایک اعلامیے کے مطابق مٹی کا تیل 4 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل ڈھائی روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اس طرح پیٹرول کی قیمت 90 روپے 38 پیسے سے بڑھا کر 92 روپے 88 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے سے بڑھا کر 111 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 82 روپے 31 پیسے سے بڑھا کر 86 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 75 روپے تین پیسے سے بڑھا کر 77 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں