اقوام عالم بھی پاکستان کی طرح برصغیر میں امن چاہتی ہیں ، ملیحہ لودھی

اقوام عالم بھی پاکستان کی طرح برصغیر میں امن چاہتی ہیں ، ملیحہ لودھی

نیویارک:  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی امن کی جانب بڑھنے کی پیشکش ہے۔

اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے مندوبین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، اب یہ بھارت پر ہے کہ وہ کیا جواب دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم بھی پاکستان کی طرح برصغیر میں امن چاہتے ہیں۔ ملیحہ لودھی نےعالمی برادری اور اقوام متحدہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی اقدامات سے جنوبی ایشیائی خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس سے بین الاقوامی امن وسلامتی بھی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملیحہ لودھی

بھارتی اقدامات سے خطے کو خطرات لاحق ہیں، ملیحہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے غیر ملکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال قابو سے باہر جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بحال کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے 14 فروری کے واقعہ کی تحقیقات کرانے کی بھی پیشکش کی گئی ہے اور موجودہ صورتحال کا حل الزامات  نہیں مذاکرات ہیں۔ پاکستان کی جانب سے پلوامہ حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی جاچکی ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر اعظم پلوامہ واقعہ کی قابل عمل شہادت دینے پر کارروائی کی یقین دہانی بھی کراچکے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ہم کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں جب کہ یہ بات واضح ہے کون سا ملک امن اور کون تنازعہ چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کی بنیادی وجہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی مسلسل نفی ہے۔


متعلقہ خبریں