زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد یونائٹیڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی


دبئی: پاکستان سپرلیگ 4 کے تیسرے مرحلے میں آج کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ  کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی آخری گیند پر عبور کر لیا۔

زلمی کو آخری اوور میں 12 رنز درکار تھے زلمی نے پانچ گیندوں پر آٹھ رنز اسکور کر لئے تاہم آخری گیند پر چار رنزرہ گئے اور آخری گیند پر ڈاسن نے باؤنڈری مار کر زلمی کو میچ میں فتحیاب کیا۔

 

THE OYE HOYE MOMENT!

زلمی کی جانب سے لیم ڈاسن نے 52، ڈیرن سیمی 40 اور آنڈرے فلیچر نے 21 رنز اسکور کئے جبکہ یونائٹیڈ کی جانب سے ظفر گوہر اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔

ایک ہی اوور چار کھلاڑی آوٹ!

اس سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 176 رنز اسکور کئے تھے، یونائٹیڈ کی جانب سے کیمرون ڈیلپورٹ نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 71 رنز اسکورکئے جبکہ فلپ سالٹ نے 28 اور آصف علی 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

تیز گیند والٹن بولڈ!

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی، ابتسام شیخ، اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

آج کے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ دوسرا میچ رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: زلمی نے سلطانز کو7 وکٹوں سے ہرا دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا تیسرا نمبر ہے۔ گلیڈی ایٹر کو گزشتہ میں لاہور قلندر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر کی ٹیم ہے۔ سلطانز نے 7 میش کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ ملتان سلطانز کو اپنے گزشتہ میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔  ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دیا جسے پشاور زلمی 19 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان میں عبور کر لیا۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2