ٹوئٹر پر عمران خان کیلئے نوبل انعام اور مودی سے ’گوبیک‘کا مطالبہ

وزیر اعظم عمران خان سے بھارتی حکومت خوفزدہ ہوگئی

اسلام  آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان کے بعد ان کے ملک میں بھی پاکستانی حکومت کے فیصلے کو خوب سراہا جارہا ہے۔

بھارتی ٹوئٹر صارفین پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور اپنے وزیراعظم مودی کے خلاف’گوبیک مودی‘ کا ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر اس وقت چار ٹرینڈ سب سے اوپر ہیں جن میں سے تین عمران خان اور پاکستان کے حق میں جب کہ چوتھا ٹرینڈ مودی کیخلاف ہے۔

’نوبل پرائز فار عمران خان‘ اس وقت ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس میں لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ پاکستانی وزیراعظم نوبل انعام کے حق دار ہیں۔


دوسری جانب کچھ صارفین اس ٹرینڈ کیخلاف بھی ٹویٹ کر کررہے ہیں کہ اگر سابقہ حکومت بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرتی توپی ٹی آئی کے سپورٹرز نے’غدار نوازشریف‘ کا ٹرینڈ چلانا تھا۔

ٹوئٹر پر اس وقت دوسرا بڑا ٹرینڈ’پاکستان لیڈ ود پیس‘ کا ہے جس میں لوگ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے پاکستانی فیصلے کو سراہا رہے ہیں اور بھارت پر تنقید کی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ اصلی ہیرو ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے حقیقی دنیا بالی ووڈ فلموں سے مختلف ہے۔

’گوبیک مودی‘ بھی آج ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس میں اکثر صارفین بھارت سے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ بھارتی وزیراعظم گرفتاری کے وقت خاموش رہے اور جب  بھارتی پائلٹ واپس آرہا ہے تو مودی نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سیاسی بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہیے،  مودی21ویں صدی کے ہٹلر ہیں۔

شکریہ عمران خان بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے جس میں لوگ پاکستانی وزیراعظم کی تعریف کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ہمارے وزیراعظم نے پوری دنیا کے دل جیت لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں