فلیچر پاکستان آنے کی خوشی میں رقص کرنے لگے، ویڈیو وائرل



پشاور زلمی کے ویسٹ انڈین کھلاڑی آنڈرے فلیچر پاکستان آنے کو بےتاب ہیں اور یہاں آنے کی خوشی میں انہوں نے دل دل پاکستان کے دھنوں پر رقص بھی کیا۔

ہم نیوز کو موصول ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے آنڈرے فلیچر پاکستان کے مقبول نغمے پر رقص کر رہے ہیں، پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹیم اور ان کی فیملیز کو دیئے گئے عشائیے کے موقع پر آنڈرے فلیچر نے ڈانس کیا جسے عشائیے پر موجود تمام لوگوں نے خوب پسند کیا اور ان کی داد رسی بھی کی۔

ویسٹ انڈین کھلاڑی عمومی طور پر خوش مزاج اور تفریحی پسند کھلاڑی تصور کئے جاتے ہیں، کرس گیل، ڈیرن سیمی، پولارڈ ،براوو سمیت تمام ہی ویسٹ انڈین کھلاڑی خوشی کے لمحات کو خوب اچھی طرح مناتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی جیت کے بعد ان کا جشن آج بھی شائقین کرکٹ کو یاد ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آٹھ میچز کراچی اور لاہور کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سات مارچ کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں لاہور میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2