بھارتی میڈیا کے ہیرو ابھی نندن کا اپنے دیس میں بے دلی سےاستقبال


پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتھمان کو قیدی بنایا تو بھارت میں شور مچ گیا۔ پاکستان کی طرف سے  جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھی نندن کو رہا کیا مگر بھارتی میڈیا کے اس ہیرو کا اس کے اپنے دیس میں جو  سلوک کیا گیا اسے دیکھ کر  سب حیران رہ گئے ۔

27فروری کو 2بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور پاک فضائیہ کی جانب سے ان طیاروں کو تباہ کردیا گیا۔ مگ 21کے پائلٹ بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو لائن آف کنٹرول کے قریب پاک فوج نے گرفتار کرلیا۔ اس پر ابھی نندن  کی رہائی کے لیے بھارتی میڈیا نے خوب واویلا کیا ۔انڈین ٹی وی اسکرینز پربھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا ۔

پاکستان نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئےجذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی  پائلٹ  ابھی نندن کو گزشتہ روز کو رہا کیا گیا۔پاکستانی سرزمین سے بھارتی ہوا باز کو عزت و احترام کے ساتھ اس کے ہم وطنوں کے حوالے کیا گیا واہگہ بارڈر پر رہائی کے وقت ونگ کمانڈر ابھی نندن کی آنکھوں کی چمک بتا رہی تھی کہ وہ اپنے دیس جانے کے لیے کتنے بے چین ہیں ۔

سرحد کے اس پاربھارت میں ابھی نندن کے اپنے ہی کھنچے کھنچے سےدکھائی دیے ۔ واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام نے ابھی نندن کا بے دلی سے استقبال کیا ۔بھارتی پائیلٹ کو نہ  پھولوں کے ہار پہنائے گئے نہ انکی فورسز کی طر ف سے  اپنے ونگ کمانڈر کو سیلیوٹ ہوتا دکھائی دیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واہگہ کے اس پار اٹاری بارڈر پر ابھی نندن کے اہل خانہ کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔بھارتی قیدی کی حوالگی سے پہلے دونوں جانب سے کاغذی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔تاخیر پر بھی بھارت کا میڈیا بے بنیاد پروپیگنڈا کرتا رہا ۔ ریڈ کراس حکام نے واہگہ بارڈر پر ابھی نندن کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان کا سرپرائز، 2 بھارتی طیارے تباہ کر دیے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر ہیرو کی واپسی کے راگ الاپنے والوں نے حقیقت میں اپنے ہیرو کو زیروثابت کردیا۔


متعلقہ خبریں