گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

احمد شہزاد کا چوکا، کوئٹہ کی فتح!

کوئٹہ نے ملتان کا 122 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائلی روسوو نے 35 اور شین واٹسن نے 33 رنز اسکور کئے۔

شاہد آفریدی نے احسن علی کو آوٹ کر دیا!

ملتان کی جانب سے شاہد آفریدی نے دو وکٹیں اور محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ونس آوٹ کوئٹہ کو ملی بڑی وکٹ!

اس سے قبل ملتان سلطانز نے 121 رنز اسکور کئےتھے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔سلطانز کی جانب سے جونس چارلز نے 46 اور شعیب ملک 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے سہیل تنویر اور براوو نے 3  جبکہ محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں

آج پہلے کھیلے جانے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2