اسٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 انڈیکس484 پوائنٹس پر بند

اسٹاک مارکیٹ 15 پوائنٹس کی کمی پر بند

فائل فوٹو


پاکستان اسٹاک ایسکچینج میں آج کاروبار دیگر جگہوں کی نسبت بہتر رہا ہفتے کے آخری روز کاروبار کا اختتا م 484 پوائنٹس اضافےسے ہوا ۔

بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کےبعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری ریکارڈ کی گئی ۔انڈیکس میں آغازسے ہی تیزی رہی صبح کے وقت جب کاروبار کا آغاز ہوا تو مارکیٹ ساڑھے چار سو پوائنٹس پلس رہی اور پہلے سیشن کے اختتام تک مارکیٹ نے پانچ سو سے زائد پوائنٹس تک ٹریڈ کیا ۔

سیمنٹ ، کیمکل فرٹیلائزر آئل اینڈ گیس انجینئرنگ اور پاور سیکٹر سمیت تمام شعبوں میں سرمایہ کاری ہوئی اور 100 انڈیکس 484 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 539 پوائنٹس پر بند ہوا سات ارب سے زائد مالیت کے 13 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔

دو روز قبل پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں شدید مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1484 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ ہی مارکیٹ 38 ہزار 349 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

پاکستان کی بھارت کو بھرپور جوابی کارروائی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آنا شروع ہوئی اور کاروبار کے اختتام سے قبل کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں بھی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 128 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 692 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 


متعلقہ خبریں