کراچی: رکشہ میں4 سے زائد سواریاں بٹھانے پر پابندی عائد

کراچی: رکشہ میں4 سے زائد سواریاں بٹھانے پر پابندی عائد

فائل فوٹو


کراچی: سندھ حکومت نے چنگچی رکشے میں چار سے زائد سواریاں بٹھانے پر پابندی لگادی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 کلومیٹر تک سفرکاکرایہ 10 روپے اور 6 کلومیٹرسے زائد پر فی سواری سے15روپے ہوگا۔

احکامات کی خلاف ورزی پر چنگچی رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف ضابطہ فوجدرای کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔مقدمہ درج کرنے کی ذمہ داری ٹریفک پولیس پر ہوگی۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت نے چنگچی رکشے کو ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کروا کے نمبر پلیٹ لینا لازمی قرار دے دیا ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ کے مطابق چنگچی رکشےکو ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کرکےنمبر پلیٹ لیناہوگی۔


متعلقہ خبریں