ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید



راولپنڈی: نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ جاری ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔

بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے عبدالرب کا تعلق ڈی جی خان سے اور عمر 31 سال تھی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

شہید نائیک کا تعلق بھی ڈی جی خان سے ہے اور ان کی عمر 31 برس ہے۔ ان کی ایک بیٹی ہے۔

بھارتی فوج نے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ سے 2 عام شہری بھی شہید ہوگئے اور دو زخمی ہیں

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات۔

آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو شہریوں کو کوٹلی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں دشمن فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ حملے میں44 بھارتی فوجی ہلاک

پاکستان نے2 بھارتی طیارے مار گرائے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے سبب پاک فضائیہ اور پاک بحریہ الرٹ ہیں۔

یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔ بھارت نے دو بار پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی بھی کی تھی۔

پاکستان نے 27 فروری2018 کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے دو جنگی طیارے بھی مار گرائے تھے۔ بھارت کا ایک طیارہ پاکستانی حدود میں گرا اور دوسرا سرحد پار گرا تھا۔

بھارتی فضائیہ کے ایک پائلٹ کو بھی پاکستان نے گرفتار کیا تھا جسے جذبہ خیرسگالی کے تحت واپس کردیا گیا ہے۔

بھارت نے بلاتحقیق پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے جس کی آڑ میں زمینی اور فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں