‎‏پلوامہ حملہ بی جے پی نے الیکشن جیتنے کے لیےکرایا، سابق رہنما ادی ڈانڈیا



نئی دہلی:  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رہنما ادی ڈانڈیا نے پلوامہ حملے کا الزام اپنی سابقہ جماعت کے رہنماؤں پرعائد کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے سابق سابق رہنما ادی ڈانڈیا نے یہ الزام لگایا کہ ‎‏پلوامہ حملہ بی جے پی نے الیکشن جیتنے کیلیےکروایا اور اپنے دعوے کی سچائی کے لیے بی جےپی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو ٹیپ بھی سامنے لے آئے۔

انٹرنیٹ پرجاری کی گئی آڈیو میں بی جے پی کے تین اہم رہنماؤں کی مبینہ گفتگو موجود ہے جس میں بی جے پی کے رہنما امیت شاہ اوروزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ بھی شامل ہیں۔

مبینہ آڈیوتیپ میں ایک رہنما کا کہنا ہے کہ فورسزکےجوانوں کےمعاملےپردیش بہت جذباتی ہے، یہی گڑبڑی کراناہوگی۔

دوسرے رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چُناؤ کیلیے یُدھ(جنگ)کراناضروری ہے۔

آڈیو ٹیپ میں خاتون لیڈر کا کہنا ہے کہ آپ کےکہنےسےتویُدھ(جنگ)نہیں ہوگی امیت جی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بنامُدے(وجہ) کےآپ کیسےیُدھ(جنگ) کرائیں گے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ نیو دہلی اروند کیجریوال بھی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن جیتنے کے لیے اور کتنے لوگ مارو گے، سرحد پر خون خرابہ الیکشن جیتنے کے لیے کرایا۔

سابق اتحادی پون کلیان نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤںنے دو برس قبل الیکشن سے پہلے جنگ چھیڑنے کا بتایا تھا۔

سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ خود کو تباہی میں نہ جھونکیں۔ دونوں ملک غربت، صحت جیسے مسائل پر توجہ دی جبکہ بھارت کے سابق افسروں نے بھارتیوں کو بڑھکیں مارنے سے منع کر دیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا کہ پاکستان سے ہر حال میں مذاکرات ہی کرنے ہوں گے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ عمران خان حقیقت پسند اور سمجھدار شخص ہیں۔


متعلقہ خبریں