مودی سرکار اپنی مقبولیت کھو رہی تھی،شاہ محمود قریشی


لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار اپنی مقبولیت کھو رہی تھی کیونکہ وہ پہلے ہی پانچ ریاستوں میں الیکشن ہار چکی تھی، ہمیں خدشہ تھا کہ کوئی نا کوئی مس ایڈونچر ہو سکتا ہے جس سے وہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے گورنر پنجاب کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف اور خورشید سب نے مل کر فیصلہ کیا کہ او آئی سی اجلاس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔ قائد حزب اختلاف سے کہا کہ اپنا موقف پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی جاتی ہے۔ جب پارلیمنٹ نے فیصلہ کرلیا تو اس کا احترام سب پر لازم ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ  میں نے بہت سے فارن منسٹر سے رابطہ کر کے ان کو بتایا، میری روس کی وزیر خارجہ سے طویل گفتگو ہوئی، میں جب روس گیا تو انہیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا اور وہ درست بھی ہوتے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل فرنٹ کا سب سے نمایاں فورم پارلیمنٹ ہوتا ہے، ہم نے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا اور دو دن کی بحث کے بعد ہم نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی۔ جس  کے 21 نکات ہیں۔

ہم نے ہر سطح  پرپاکستان کے حالات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی، گورنر پنجاب

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ ہم نے ہر سطح پر پاکستان کے حالات پر تفصیلی گفتگو کی،ہم نے پاکستان کا موقف ذمےداری سے بین الاقوامی طور پر پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے پی پی پی دور میں بھی بہت اچھی سفارت کاری کی اور پاکستان کا موقف بہت بہتر انداز میں پیش کیا۔ہماری برطانیہ کے لوگوں سے پاکستان کے حالات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے وزیرخارجہ کل پاکستان آئیں گے، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادی نے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر پاکستان کو سراہا۔ پیر کو برطانوی پارلیمنٹ اور یورپین پارلیمنٹ میں وہاں کے پارلیمنٹررینز بھی پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مودی الیکشن جیتنے کے لیے جنگ کرنا چارہا ہے اور اسی وجہ سے جنگ کے خطرات بڑھیں ہیں۔


متعلقہ خبریں