نیب نے سراج درانی کے بنک لاکرز توڑ دیے، کروڑوں روپے برآمد

ایم کیو ایم سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلیے شوشے چھوڑتی رہتی ہے، آغا سراج درانی

فائل فوٹو


کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی میں مجسٹریٹ کے ہمراہ نجی بنک میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز توڑ دیے۔

نیب ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ لاکر توڑ کر ان کی تلاشی لی جارہی ہے، غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تلاشی کورٹ کی اجازت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی آندل شاہ کی نگرانی میں لاکر کھولے گئے۔

نیب نے لاکر جج کی نگرانی میں کھولنے کےلئے سیشن عدالت سےرجوع کیا تھا۔ نیب نے درخواست کی تھی کہ آغا سراج درانی کے چھاپے کے دوران اہم لاکرز برآمد کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تین لاکرز سے ریال، ڈالر سمیت بھاری رقم برآمد کی گئی جس کی پاکستانی روپے کے حساب سےمالیت 10 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔

آغا سراج درانی کی گرفتاری

20 فروری کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد ان کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک میں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی پر سرکاری فنڈز میں خرد برد  اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

معاملے پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آغا سراج درانی کو کرپشن کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

بعدازاں نیب نے آغا سراج درانی کے گھر کا محاصرہ کرلیا جس کے دوران ان کی اہلیہ کی طبیعت بھی خراب ہوگئی تھی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کا شمار آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں