بھارتی دعوؤں کا بھانڈا فن لینڈ کے دفاعی ریسرچرز نے پھوڑ دیا

بھارتی دعوؤں کا بھانڈا فن لینڈ کے دفاعی ریسرچرز نے پھوڑ دیا | ہم نیوز

بھارتی میڈیا اور حکومت کے جعلی دعوؤں کا بھانڈا اب فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے ریسرچرز نے بھی پھوڑ دیا ہے۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ میں فن لینڈ میں شعبہ دفاع سے تعلق رکھنے والے ریسرچر ویلی پیکا نے پاکستانی ایف 16 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا۔

رپورٹ میں بھارت کی جانب سے جس تصویر کو ایف 16 طیارہ بتایا گیا، ثابت کیا گیا کہ یہ بھارت کے مگ 21 طیارے کی ہے۔

رپورٹ میں دکھائی جانے والے طیارے اور ایک اور مگ 21 طیارے کے ملبے کی تصویر کو الٹا کرکے ثابت کیا گیا کہ دکھائی جانے والی تصویر مگ 21 ہی کی ہے۔

تجزیے کے بعد رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے دکھائے جانے والے طیارے کی ساخت اور انجن ایف 16 کا نہیں ہے اور بھارت کی جانب سے اسے ایف 16 ثابت کرنے کے لیے شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔

ریسرچرز کے مطابق دکھائی جانے والی تصویر مگ 21 جہاز کی ہے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر بھارتیوں کا انداز تبدیل، مودی ‘سے نو ٹو وار’ کا مطالبہ

برطانوی ویب سائٹ کے مطابق مار گرائے جانے والے طیارے کے جس ملبے کی تصویر دکھائی گئی ہے وہ مگ 21 طیارہ ہے۔

خود بھارتی دفاعی تجزیہ کار بھی بھارتی دعوے کا مضحکہ خیز قرار دیے رہے ہیں۔ دو روز قبل ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ایک بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ دکھائی جانے والی تصویر ایف 16 کی نہیں بلکہ مگ 21 ہی کی ہے۔


متعلقہ خبریں