پاکستانی علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر نے بھی بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کی درخواست مسترد کر دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر نے بھی ثابت کردیا کہ پاکستانی علاقوں میں ٹارگٹ کرکے کئی افراد کو ہلاک کرنے کا بھارتی فضائیہ کا دعویٰ غلط ہے۔

آسٹریلیا میں قائم بین الاقوامی سائبر پالیسی سینٹر کی جانب سے پاکستان کے ان علاقوں کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کا جائزہ لیا گیا جن کے بارے میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے طیاروں نے نہ صرف دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے بلکہ بڑی تعداد میں ہلاکتیں بھی ہویئں۔

یہ بھی دیکھیں: پاک فضائیہ کے ہاتھوں دو طیارے گنوانے والے مودی کو رافیل یاد آگئے

بین الاقوامی سائبر پالیسی سینٹر کے مطابق سیٹلائٹ لی گئی تصاویر میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کے متعلقہ علاقوں میں کسی قسم کی کوئی تباہی ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ بھارت کی جانب سے کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سیٹلائٹ تصاویر میں واضح ہے کہ ان علاقوں میں کوئی تباہی نہیں ہوئی۔

واضح رہے کچھ روز قبل رات کے اندھیرے میں پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ بھارتی طیارے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظفر آباد سیکٹر پر لائن آف کنٹرول پر تین سے چار میل آزاد جموں اینڈ کشمیر کی حدود میں آئے۔ بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں واپس جاتے ہوئے کھلے میدان میں اپنا پے لوڈ آف کیا اور فرار ہو گئے۔

دوسری جانب بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی طہاروں نے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے اور 300 سے زائد افراد کو ہلاک کیا جبکہ ان ے طیارے 21 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں موجود رہے لیکن بھارت کے تمام دعویٰ اس وقت جھوتے ثابت ہوئے جب نئی دہلی نے ان کا کوئی ثبوت پیش نہ کیا اور اب سیٹلائٹ تصاویر نے بھی ان دعوؤں کو غلط قرار دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں