ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے اندونیشین مخالف کو شکست دیدی

ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے اندونیشین مخالف کو شکست دیدی | ہم نیوز

پاکستان کے پہلے مخلوط مارشل آرٹ ( ایم ایم اے) کی کھلاڑی انیتا کریم نے اندونیشیا کی گیتا سوسوسن کو واریر سیریز (او ایس ڈبلیو) می شکست دے دی ہے۔

ایم ایم اے کا یہ مقابلہ سنگاپور میں منعقد ہوا جس میں دونوں کھلاڑیوں میں اچھا مقابلہ رہا تاہم فتح پاکستانی کی انیتا کریم نے اپنے نام کی۔ ہنزا سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم نے ایم ایم اے کے ون ڈے ایونٹ ون چیمپئن شپ  میں انڈونیشیا کے کھلاڑیوں کے زیادہ طاقت ور ہونے کے باوجود انہیں شکست سے دوچار کا۔

انیتا نے اپنے مخالف پر ایسا فیصلہ کن وار کیا کے وہ سنبھال نہ سکیں اور یہ یہی وار فیصلہ کن ثابت ہوا جس کے نتیجے میں تنیوں ججوں نے انہیں فاتح قرار دیا۔

انیتا کریم پاکستان کی پہلی خاتون ایم ایم اے فائٹر ہیں۔ مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) دنیا کے سب سے سخت کھیلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انیتا کریم کا کہنا ہے کہایم ایم اے آپ کو فائٹر بناتا ہے، یہ آپ کو اپنی حفاظت کرنا سکھاتا ہے اور خاص طور پر لڑکیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بناتا ہے۔ میں کہیں بھی جاؤں اپنا دفاع کر سکتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکیاں لڑکوں سے کم نہیں ہوتیں، جو لڑکے کر سکتے ہیں وہ کام لڑکیا ں بھی کر سکتی ہیں مگر ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کو کمزور سمجھا جاتا ہے۔یہاں تک کہ ان کو گھر سے بھی نکلنے نہیں دیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کا مسئلہ یہ ہے کہ جیسے ہی لڑکی پیدا ہوتی ہے، والدین یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ اس نے کیا بننا ہے، وہ یہ کبھی نہیں پوچھتے کہ یہ بڑی ہو کر کیا بننا چاہتی ہے مگر میرے ساتھ ایسا نہیں ہوا،میری فیملی نے مجھے مکمل سپورٹ کیا۔


متعلقہ خبریں