کراچی: پی ایس ایل میچز کیلئے ٹریفک پلان


کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کے پانچ میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔

7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شہری اپنی گاڑیاں، حکیم سعید گراونڈ، جامعہ اردو گراونڈ، اتوار بازار گراؤنڈ اور غریب نواز گراونڈ میں پارک کرسکیں گے جہاں سے شٹل سروس شائقین کو فراہم کی جائے گی۔

ڈی آئی جی جاوید مہر کا کہنا تھا کہ کوشش کی گئی ہے شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال جانے والے افراد باآسانی نیو ٹاؤن کٹ والا راستہ اختیار کرسکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں: فلیچر پاکستان آنے کی خوشی میں رقص کرنے لگے، ویڈیو وائرل

اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھنا لازم ہوگا جبکہ ٹریفک کی سیکورٹی پر مامور دو ہزار نفری میں سات ایس ایس پیز اور 20 ڈی ایس پیز شامل ہیں۔

دوسری جانب پی ایس ایل کے فیصلہ کن مرحلوں کا آغاز ہوتے ہی بڑے ٹی وی پر دیکھنے کے لئے شائقین ایل ای ڈیز کی خریداری میں مصروف ہوگئے۔

کراچی کی الیکٹرونکس مارکیٹ کے  تاجروں کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ  ایل ای ڈیز کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ بڑی اسکرین پرمیچ دیکھنے کا الگ ہی مزا ہے اور ہم میچ دیکھنے نہیں جاسکتے  تو گھر پر ہی  میچ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں  اس  کےسنسنی خیز  مقابلوں کو  دلچسپی سے دیکھا جارہاہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2