بھارتی وزیر اعظم میں شرم ہے تو وہ سیاست چھوڑ دیں، فیاض الحسن

فیاض الحسن چوہان

بلاول بھٹو نہ ہی نوازشریف کون بنے گانیا وزیر اعظم؟ تہلکہ خیز دعویٰ کردیا گیا


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم میں ذرا سے بھی شرم باقی ہے تو وہ سیاست چھوڑ دیں۔ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ وہ پاکستان کو شکست دے سکتا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن نے کہا ہے کہ پاک سر زمین کے محافظوں کو میرا سلام ہے اور میں وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے جوانوں کو سلیوٹ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی فوج اور میڈیا سمیت شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ ہم نے ان کے پائلٹ کو زندہ بھیجا اور انہوں نے ہمارے شہری کی میت بھیجی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نریندرمودی میں ذرا سی بھی شرم باقی ہے تو ہو سیاست چھوڑ دے۔ مودی کو میرا مشورہ ہے کہ واپس گجرات جا کر ریلوے اسٹیشن پر چائے کا کھو کھا لگا لے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کی قیادت میں تمام پاکستانی متحد ہیں اور امن کے خواہاں ہیں لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے اور مودی کان کھول کر سن لو یہ پاکستان ہے، اپنی جان تو سب کو پیاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں انتہا پسندوں نے بھارتی جیل میں قید پاکستانی کو قتل کر دیا

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھارت کی صرف غلط فہمی ہے کہ وہ پاکستان کو شکست دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی اپنی بہادری صرف فلموں تک محدود ہے، حقیقت میں ابھی نندن جیسا حال ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد انتہا پسندوں نے بھارت میں موجود پاکستانیوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ بھارتی انتہا پسندوں نے جنگی جنون میں تمام حدیں پار کر تے ہوئے جے پور جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو 20 فروری کو قتل کر دیا تھا۔

شاکر اللہ جے پور جیل میں دہشت گردی کے جھوٹے الزام میں قید تھے۔ شاکر اللہ نے بھارتی انتہا پسندوں نے اینٹیں مار مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

مقتول شاکر اللہ کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور اسے سال 2017 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں