پی ایس ایل: لاہور کے تمام میچ کراچی منتقل

پی ایس ایل2019: لاہور کے مچیز بھی کراچی منتقل

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان سپرلیگ4 کے لاہور میں ہونے والے میچ کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مقابلوں لاہور سے کراچی  منتقلی کا فیصلہ لاہور میں کمرشل فلائٹس کے تاخیر سے آغاز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنجر ہوسکتے تھے لہذا یہ میچز کراچی منتقل کئے گئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا جو ہم نے تمام فرنچائزز اور دیگر سے مشاورت کے بعد کیا، ہم چاہتے ہیں کہ تمام آٹھ میچز پاکستان میں ہی ہوں تاکہ پاکستانی عوام دیکھ سکیں، یہی ہمارا وژن ہے۔

لاہور میں 3 میچ کھیلے جانے تھے لیکن اب پاکستان میں ہونے والے تمام 8  میچز کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

پاکستان میں پی ایس ایل4 کے میچز اب 7 کی بجائے 9 مارچ کو شروع ہوں گے۔ نئے پروگرام کے تحت اب پہلا میچ نو مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پی ایس ایل کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

پی ایس ایل2019 کے دوران کراچی کا ٹریفک پلان

کراچی میں 10 مارچ کو پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول ہے۔ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ 10مارچ کے ایک ٹکٹ پر شائقین 2 میچز دیکھ سکیں گے۔

11 مارچ کو پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ہو گا اور دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گا۔

13 مارچ کوالیفائر میچ ہو گا، 14اور 15 مارچ کو الیمینیٹرز میچ ہوں گے جب کہ  پی ایس ایل4 کا فائنل 17 مارچ کو کراچی میں کھیل جائے گا۔

جن شائقین نے لاہور میں میچز کے ٹکٹس خریدے تھے وہ اسی قیمت پر واپس کر کے اپنے پیسے لے سکتے ہیں۔

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے 80 سےزائد ہائی ریزولوشن کیمرے منسلک کیے گئے ہیں۔ کنٹرول روم سے منسلک کیمرے اندھیرے میں رکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کراچی میں پی ایس ایل 4 کیلئے ٹریفک پلان اور سیکیورٹی پلان مرتب کرلیے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ مجموعی طورپر13 ہزار1 ایک سوبارہ پولیس افسران و اہلکارتعینات کیے جائیں گے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر خصوصی فوکس کیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسٹ میں 7720، ساؤتھ میں 2260 پولیس افسران اورجوان تعینات ہوں گے۔ ایس ایس یو کے565، ٹریفک کے1780 اوراسپیشل برانچ کے788 جوان موجودہوں گے۔

پی ایس ایل4 کے دوران کراچی کیلئے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں پانچ پارکنگ ایریابنائے گے ہیں، چار یونیورسٹی روڈ پراور ایک ڈالمیاروڈ پرہوگا۔

میچ دیکھنے والوں کوپارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایاجائے گا۔ کارساز سے حسن اسکوائرتک، ملینم سے آغاخان گیٹ نمر 3 تک ٹریفک بند ہوگی۔

اسپتال جانے والے افراد نیوٹاؤن کٹ سے آغاخان اور لیاقت نیشنل جاسکیں گے۔ شارع فیصل اور راشد منہاس روڈ مکمل طورپربحال رہے گا۔ ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد، جیل چورنگی سے ہی موڑ دیاجائے گا۔

پلان کے مطابق ایکسپو، حکیم سعید، جامعہ اردو، اتوار بازار اور ڈالمیا روڈ پرپارکنگ ایریاز ہوں گے۔ یونیورسٹی کے پارکنگ گرائونڈ میں شٹل سروس ہوگی۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2