امیر قطر نے پاک بھارت ثالثی کی پیشکش کر دی، ترجمان دفتر خارجہ

امیر قطر نے پاک بھارت ثالثی کی پیشکش کر دی، ترجمان دفتر خارجہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ امیر قطر نے پاک بھارت ثالثی کی پیشکش کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ امیر قطر نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے پاک بھارت ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

امیر قطر نے عمران خان سے پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بھارتی جنگی قیدی کو رہا کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے جنگی قیدی کو رہا کرنا قابل تعریف ہے۔


امیر قطر نے پاکستانی رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک بھارت کشیدگی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی بس کو نشانہ بنانے کے بعد سے پاک بھارت کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران بھارتی جیٹ طیاروں نے بالاکوٹ میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور پاکستانی شاہینوں کے پہنچنے پر دشمن فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں او آئی سی کی بھارتی جارحیت کی مذمت

گرنے والے بھارتی طیاروں میں سے ایک مقبوضہ کشمیر میں گرا جب کہ دوسرا پاکستانی حدود میں گرا تھا۔

اگلے ہی روز بھارتی طیاروں نے ایک بار پھر پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاکستان نے بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارتی کے دو جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ جس میں بھارتی فضائیہ کے دو پائلٹ مارے گئے جب کہ دو کو پاکستان نے گرفتار کر لیا تھا۔

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت کے حوالے کر دیا۔

بھارتی جارحیت کے خلاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا تھا کہ بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا اورافواج پاکستان کو بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں