جھوٹی خبریں پھیلانے میں بھارت سب سے آگے

جھوٹی خبریں پھیلانے میں بھارت سب سے آگے

اسلام آباد: دنیا بھر میں سب سے زیادہ غلط خبریں  بھارت میں پھیلائی جاتی ہیں۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف بھارت میں سب سے زیادہ جھوٹی خبروں کا سامنا کیا جاتا ہے جس کی شرح 64 فیصد ہے جبکہ اس کے مقابلے میں دنیا بھر میں 57 فصید من گھڑت خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ دنیا بھر میں چلنے والی 50 فیصد جھوٹی خبروں کے مقابلے میں 54  فیصد جعلی یا جھوٹی خبریں انٹرنیٹ پر بھی گردش کرتی رہتی ہیں۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا کہ بھارت میں انٹرنیٹ پر پھیلائے جانے والے غلط مواد کے قاتلانہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خبر میں موجود تصویر اس گاڑی کی ہے جسے گزشتہ برس اس وقت نشانہ بنایا گیا جب واٹس اپ پر بچوں کے اغوا کی افواہ گردش کررہی تھی اور اسی کی بنیاد پر اس گاڑی میں سواردو افراد کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی میں بھی ناکامی، مودی سرکار اپوزیشن کے نشانے پر

ماہرین کے مطابق واٹس ایپ پر بچوں کو اغوا کرنے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں نے لوگوں میں بہت خواف و ہراس پیدا کردیا تھا۔

مائیکرو سافٹ کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت میں آن لائن تعلقات کے دوران بھی لوگوں کو دیگر ممالک کے مقابلے میں ایک  فیصد زیادہ خطرات لاحق ہیں۔


متعلقہ خبریں