کراچی: پی ایس ایل فور، 12 ہزار پولیس و رینجرز اہلکار تعینات


کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن فورکےکراچی میں میچزکےدوران بارہ ہزار پولیس اور رینجرز کے اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ پاک آرمی کے دستے اسٹینڈ بائے ہوں گے۔

کراچی میں پی ایس ایل کےمیچز کے دوران بھرپور سیکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج پولیس، رینجرز اور فوج کی فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔ ٹیم کوایئرپورٹ سے ہوٹل اور پھراسٹیڈیم لےجانےکی ریہرسل ہوئی۔  نیپا چورنگی ، کارساز ، ڈالمیا اور جیل چورنگی جانے بالی سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی ریہرسل کرائی گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم، نجی ہوٹل اور روٹس پر پولیس رینجرز کی نفری ریہرسل کیلئے تعینات کی گئی۔ ٹیمز کو سخت سیکیورٹی میں شارع فیصل سے پی آئی ڈی سی کے قریب ہوٹل لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: لاہور کے تمام میچ کراچی منتقل

ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم تک بھی شاہراہ فیصل کا روٹ استعمال کیا جائے گا جبکہ1000 سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تعینات کیےجائیں گے۔

12 ہزارسے زائد پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں و اہلکار مکمل سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

سیکیورٹی کی فضائی نگرانی کے لیے دو ہیلی کاپٹرز مامور ہوں گے

محکمہ داخلہ کے مطابق پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی کی فضائی نگرانی کے لیے دو ہیلی کاپٹرز مامور ہوں گے جبکہ سیکیورٹی دو حصار مشتمل ہوگی، اسٹیڈیم سے باہرکی سیکیورٹی کی ذمہ داری پولیس کی ہوگی اور اسٹیڈیم کے اندر سیکیورٹی رینجرز سنبھالے گی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع  کے مطابق پی ایس ایل کی فریچائزٹیموں کی سیکیورٹی پر پولیس کےایس ایس یو کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے،ایس ایس یو کمانڈوزدیگر اہم مقامات پر بھی پولیس اور رینجرز کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔

80 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں

سیکیورٹی کے لیے 80 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔ سراغ رساں کتوں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔  مہمانوں کی گزرگاہوں کوانٹیلی جینسی پلان کےمطابق مربوط بنایاجائےگا۔ ضلع شرقی میں 7720 جنوبی میں 2260 پولیس افسر اورجوان تعینات ہونگے۔ ایس ایس یوکے 565 ٹریفک پولیس کے1780اوراسپیشل برانچ کے788 جوان موجود ہوں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

دوسری جانب پی ایس ایل کے میچز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے لیکن چھتوں کاکام تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں دن رات تیزی سے کام ہورہا ہے۔ انکلوژرز کی چھتوں کا کام ابھی جاری ہے جوجلد مکمل کرلیا جائےگا۔ انکلوژرز میں نئی رنگ برنگی بین الاقوامی معیار کی سیٹیں لگائی گئی ہیں جبکہ گراؤنڈ کو سرسبز بنانے کے لیے اسپرنکلز سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ پوویلینز، میڈیا باکسز اور چیئرمین باکسز کا کام مکمل ہوچکا ہے اور فلورننگ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔

ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کوخوش آمدید کہنے کے لیے شاہراہ فیصل کوایف ٹی سی کے مقام پر سجایا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں بھی سجاوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2