بھارت کے خلاف پوری قوم متحد ہے، شیری رحمان


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پوری قوم متحد ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ایجنڈا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کہا گیا کہ انڈیا نے دفاعی حملہ کیا جبکہ ہم نے ان کی ریاستی سرحدیں پار نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے آپ کے ساتھ باہمی تعلقات کے مقاصد ہیں۔ سب سے بڑھ کر ان کی نطر آپ کی ایٹمی طاقت پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وہ پاکستان نہیں جو آپ کو جواب نہ دے سکے اور اپنی سرحدی حدود کا تحفظ نہ کرسکے۔ ہم اپنے ملک کا تحفظ کرسکتے ہیں اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کیا۔

تجزیہ نگار عامر ضیاء نے کہا کہ کیا آنے والے دنوں میں پاکستان پر کوئی دباؤ آسکتا ہے؟ پاکستان کو کن حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟جس کے جواب میں شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے دنیا کو یہ نہیں بتایا کہ ہم ایک چیز کو ایک دم سے ختم نہیں کرسکتے لیکن آہستہ آہستہ ختم کرتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قبائلی علاقوں کی ایک نسل دہشت گردی کے خلاف جنگ کی نذر ہوگئی۔ ہمیں بہت سنبھال کرچلنی کی ضرورت ہے۔ پاکستان پہلے بھی تنظیموں کے خلاف کارروائی کرچکا ہے۔

عامر ضیاء نے کہا کہ کچھ قوتوں چاہتی ہیں کہ پاکستان غیر مستحکم ہی رہے اور یہاں بیرونی سرمایہ کاری نہ آسکے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے لیے مشکل حالات پیدا کیے جاتے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ بھارت کی حرکتوں سے مسئلہ کشمیر کو ایک عالمی مسئلہ تسلیم کرلیا گیا ہے جبکہ بھارت تقسیم ہوگیا ہے اور پاکستان متحد ہوا ہے، کشمیر میں نسل کشی ہورہی ہے۔

او آئی سی اجلاس پر انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کو مہمان خصوصی بلانا کسی طور ٹھیک نہیں تھا یہ جلتی پر نمک ڈالنے کے مترداف تھا۔

پاکستان سفارتی کاری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے سفارت کاروں کو آزادی دینا ہوگی۔ ہمیں سفارت کاری پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا میڈیا بھارت کے مقابلہ میں بہت بہتر ہے۔

پیپلز پارٹی کی سیاسی صورتحال

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ متحرمہ کے بعد سے حقیقی الیکشنز ہوئے ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ایک صوبے تک محدود رکھنے کی سازش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی خریدا جاتا رہا ہے اور بہت زیادہ پیسے بھی خرچ کیے جاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ کے لیے بہت کام کیا۔


متعلقہ خبریں