گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کے میگا ایونٹ میں آج کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

وہاب ریاض کی گیند،شین واٹسن کا شاندار چھکا!

پشاور زلمی نے کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 166 رنز کا ہدف دے دیا تھا جس کے تعاقب میں کوئٹہ نے حارحانہ آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں عبور کر لیا۔

احمد شہزاد کلین بولڈ!

کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن نے عمدہ اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چھکوں اور 6 ہی چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 91 رنز اسکور کئے۔احمد شہزاد 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

زلمی کے سمین گل اور عمید آصف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

گلیڈی ایٹرز کے نوجوان باؤلر کی گیند، اکمل کلین بولڈ!

زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے سات چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کیرن پولارڈ نے اپنی فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے 44 رنز اسکور کئے،ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔

براوو کی گیند باؤنڈری سے باہر، پولارڈ کا چھکا!

شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے پہلے میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر  پشاور کو بلے بازی کی دعوت دی۔

پولارڈ کے لگاتار دو چوکے! 

پشاور زلمی نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کئے۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں

آج کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آنے سامنے ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ 4 کے لاہور میں ہونے والے تمام میچ کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنجر ہوسکتے تھے اس لیے یہ میچز کراچی منتقل کیے گئے۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2