ٹیکس دہندگان میں اضافے کا جامع منصوبہ لانے کا فیصلہ

وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی سیاحت تشکیل دے دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ٹیکس دہندگان میں اضافے کیلئے جامع منصوبہ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، پاکستان بزنس کونسل سمیت مختلف چیمبرکے عہدیداران بھی موجود تھے۔ حکومتی وزرا سمیت مشیروزیراعظم عبدالرزاق داؤد اورڈاکٹرعشرت حسین نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پہلے 6 ماہ معیشت کو درپیش مسائل پر قابو پانے پر لگائے ہیں۔

صدر اوورسیز انویسٹر چیمبر نے انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کروانے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس پاکستانی معیشیت میں ہونے والی بہتری بتانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لئے عالمی برادری سے مثبت ردعمل آیا ہے، تجارت اور سرمایہ کاری ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں85 ہزار ہیلتھ کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم کو وفاقی دارالحکومت کے ماسٹرپلان میں تبدیلی اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد کوماڈل سٹی بنانے کیلئےعلی اعوان کواقدامات تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دنیا کےخوبصورت شہروں میں سے ایک ہے جس کی خوبصورتی بڑھانے سمیت ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی افراد کوصحت اورتعلیم کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہوں گی ، وزیراعظم نے بے سہارا بچوں کوتعلیمی اداروں میں داخل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم پاکستان اسلام کو صحت اور تعلیم کے لحاظ سے خطے کا بہترین شہر بنانا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون تھری میں ماڈل اسکریننگ ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے 33 شہری بنیادی ہیلتھ یونٹس اور 22 دیہی کو اپگریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا حکومت اسلام آباد کو صحت اور تعلیم کے لحاظ سے خطے کا بہترین شہر بنانا چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں