قائد اعظم کا پاکستان بنانے کا فیصلہ مسلمانانِ ہند کے لیے درست تھا، فاروق عبداللہ

مسئلہ کشمیر:امریکہ سے مدد مانگنا خوشی کا باعث ہے،فاروق عبداللہ

فائل: فوٹو


سرینگر: بھارت کے حامی سمجھے جانے والے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ بھی بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ قائداعظم کی اعتبار نہ کرنے والی بات آج درست ثابت ہورہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے اس وقت سب کے سامنے کہا کہ آج تو آپ مجھے وزیراعظم بنائیں گے مگر کل کیونکہ آپ کی اکثریت ہے، آپ مجھے کبھی بھی گراسکتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم بنوں، نہ کہ اس ملک کا جہاں کوئی اعتبار نہیں ہے اور آج وہ ثابت ہورہا ہے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج جس طرح الگ طریقے سے ملک کو لیا جارہا ہے، ایسا انسان کبھی سوچ نہیں سکتا تھا ہم لوگوں کے خواب و خیال میں یہ بات نہیں تھی کہ یہ ایک ایسے سیکولر ملک کو بدلنے کی کوشش کریں گے جو ان کے لیے بے حد خطرناک ہوگا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نیشنل کانفرنس کے پیٹرن ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے کئی بار وزیراعلیٰ رہے۔ اپنے والد شیخ عبداللہ کے انتقال کے بعد وہ 1982، 1987 اور 1996 میں وزیراعلی رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فاروق عبداللہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جلد سے جلد مذاکرات شروع کرنے پرزور دیا تھااور کہا تھا کہ ان مذاکرات سے کشمیری عوام کو فائدہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں