بھارتی طیارے اسکواڈ رن لیڈر حسن اور ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرائے

ایک ماہ میں بھارت کے آٹھ جنگی طیارے تباہ ہوئے

اسلام آباد: 27 فروری کو گرائے جانے والے بھارتی طیارے پاک فضائیہ کے اسکواڈ رن لیڈر حسن اور ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرائے۔

ایک طیارے کو اسکواڈ رن لیڈر حسن جبکہ دوسرے کو ونگ کمانڈر نعمان علی نے نشانہ بنایا۔

واضح رہے گزشتہ ماہ پاک فضائیہ کے پائلٹس نے دو بھارتی طیارے گرائے تھے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا تاہم بعد ازاں اسے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کی دراندازی: پاک فضائیہ کی کارروائی پر دشمن فرار

بھارتی فضائیہ کی جانب سے 26 فروری کو رات کے اندھیرے میں پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی تاہم پاک فضائیہ کے بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے لیکن بھارت نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستانی سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا اور 350 افراد کو ہلاک کیا تاہم وہ آض تک اس بات کے ثبوت پیش نہیں کرسکا۔

26 فروری کے واقعہ کے بعد پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گا تھا اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ بھارت کو جلد سرپرائز دیں گے اور اس کے اگلے روز جب بھارتی طیاروں نے ایل او سی خلاف ورزی کی تو پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندی گرفتار کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے ہندوستان سے تعلقات معمول پر لانے کی ہر ممکن کوشش کی جاچکی ہے لیکن مودی حکومت اور جھوٹا کو ہوا دینے والا بھارتی میڈیا پر ابھی بھی جنگ جنون سوار ہے۔

پلوامہ حملوں کے بعد سے بھارت نے پاکستان پر ان حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی بارش کر رکھی ہے تاہم وہ اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے۔


متعلقہ خبریں